19 اکتوبر 2014 - 12:00
مسجدالاقصی پرانتہاپسند صہیونی کا حملہ

صہیونی انتہا پسند اسٹوڈینٹس نے صہیونی آباد کاروں کے مسجد الاقصی پر جاری حملوں کے دائرے میں ایک مرتبہ پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ان انتہا پسند صہیونیوں نے آج صبح مسجد الاقصی کے اطراف میں اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی، جس سے فلسطینی مسلمانوں میں غم و غضہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس دوران انتہاپسند صہیونیوں کی حمایت میں اسرائیلی فوجی مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور انہوں نے مسجد میں موجود نمازیوں کی بے حرمتی کی اور ان کو زدو کوب کیا۔ واضح رہے کہ انتہاپسند صہیونی اسٹوڈینٹس نے ہیکل سلیمان کے حامیوں کے دائرے آج مسجد الاقصی کے اطراف میں جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے آج صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے تیرہ فلسطینیوں کو اغواء کرلیا۔

.......

/169